انکولہ ،20؍ مارچ (ایس او نیوز) ملک میں پیٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس اورا شیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف بلاک کانگریس نے بیل گاڑی میں بائک اور سر پر رسوئی گیس سلینڈر لاد کر انوکھے انداز میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ریالی کی شکل میں تحصیلدار کے دفتر پہنچے اور وہاں پر تحصیلدار اودئے کمبار کی معرفت سے ریاستی گورنراور صدر ہند کو میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع پنچایت صدر رمانند نائیک کہا ریاستی اور مرکزی حکومت کسان مخالف اور عام لوگوں کے لئے نقصان دہ پالیسیاں اپنا رہی ہیں اور اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی جائے گی تو دیش تباہ ہوجائے گا۔ دن بہ دن مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور غریب لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے۔
میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اور دیگر اشیائے چیزوں کی قیمتیں فوراً کم کی جائیں۔ آشریہ اسکیم تحت گھروں کی تعمیر کے لئے فوری طور پر فنڈ جاری کیا جائے۔ کسان اور مزدور مخالف قوانین واپس لیے جائیں۔ مشکل میں پھنسے ہوئے ماہی گیروں کے لئے خصوصی پیکیج جاری کیا جائے۔ اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے صدر ہند کی طرف سے مداخلت کی جائے۔
احتجاجی مظاہرے میں کانگریس بلاک صدر پانڈو رنگا گوڈا، ڈسٹرکٹ بیک ورڈ کلاس سیل کے صدر بی ڈی نائک، ضلع پنچایت رکن ونود نائیک کے علاوہ بہت سے کارکنان موجود تھے۔